ایران نے کامیابی سے کووڈ-19 کی چیلنج پر قابو پالیا

تہران، ارنا- عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کے علاقے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایران نے کووڈ-19 پھیلاؤ کے دوران، افغان شہریوں کو بھی کورونا ویکسینیشن اور علاج کے منصوبے میں شامل کردیا اور بڑی کامیابی سے اس وبا کی چیلنج پر قابو پالیا جو انتہائی قابل قدر ہے۔

وبدا کے مطابق، ڈاکٹر "احمد المنظری" نے بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ایک ویبینار میں مزید کہا کہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بیماریوں میں 23 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں دنیا کو متاثر کرنے والی بیماریوں میں سے ایک کووڈ-19 ہے، جس نے مختلف جہتوں میں لوگوں کے لیے بہت سے مسائل پیدا کیے ہیں۔

المنظری نے مزید کہا کہ بیماریوں سے لڑنے کے لیے ہمیں اس کی بنیادی وجوہات کو پہچان کرکے انہیں ختم کرنا ہوگا؛ دوسری طرف ان میں سے بہت سی بیماریوں کی جڑ صحت کے دائرے سے باہر ہے۔ لہذا، بین السطور تعاون کی مضبوطی پہلے سے کہیں زیادہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں انٹر ڈپارٹمنٹل تعاون پر توجہ دینا خاص اہمیت کا حامل ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کے علاقے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایران انٹر ڈپارٹمنٹل تعاون کو سنجیدگی سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں صحت اور خوراک کی سلامتی کونسل کا قیام بہترین اقدام تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  دنیا، پچھلے دو سالوں کے دوران، دنیا  کووڈ-19 کے خلاف لڑنے میں کامیاب رہی، جو تمام ممالک کے لیے بہت مفید تجربہ تھا اور اس سلسلے میں بین انٹر ڈپارٹمنٹل اقدامات بہت مددگار ثابت ہوئے۔

المنظری نے کرونا کے دوران افغان شہریوں کو ویکسینیشن اور طبی خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نے کووڈ-19 پھیلاؤ کے دوران، افغان شہریوں کو بھی کورونا ویکسینیشن اور علاج کے منصوبے میں شامل کردیا اور بڑی کامیابی سے اس وبا کی چیلنج پر قابو پالیا جو انتہائی قابل قدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، جس نے ابھی اور مستقبل میں صحت کے بہت سے مسائل پیدا کیے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ کمیونٹیز کی برداشت میں اضافہ، ان مسائل میں شامل ہیں جن پر پہلے سے کہیں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادراہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کے علاقے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ کووڈ- 19 کے پھیلاؤ کی کمی؛ صحت مند کمیونٹیز کی تعمیر نو کا ایک اچھا موقع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کووڈ 19 چیلنج کو کامیابی سے سنبھالنے میں کامیاب رہا اور عالمی ادارہ صحت کو امید ہے کہ تمام ممالک میں اپنے اقدامات اور سرگرمیاں جاری رکھنے سے تمام انسانی معاشروں کے لیے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد ملے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .