ایرانی سفیر کا صیہونی حکومت کی جارحیت کے روکنے کیلیے اقوام متحدہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ

نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور نمائندے نے مسجد الاقصی پر حملے اور روزہ دار مسلمانوں کے قتل عام میں صیہونی حکومت کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے اس رجیم کی جارحیت اور قبضے کے روکنے کیلیے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرش کی موجودگی میں اسلامی ممالک کے سفیروں کےدرمیان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالیہ پیش رفت اور مسجد الاقصی پر حملے اور روزہ دار فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام میں صیہونی حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ نہتے فلسطینیوں کی حمایت اور صہیونی قبضے اور جارحیت کے روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

دیگر اسلامی ممالک کے سفیروں اور نمائندوں نے بھی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے میں اقوام متحدہ کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

اس نشست میں اسلامو فوبیا اور بعض یورپی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند گروپوں کے بڑھتے ہوئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے کی تجویز پر اسلامی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کے نام سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں سویڈن میں انتہا پسند گروہوں کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے اور اسلام کے مقدسات کی توہین کی مذمت کی گئی۔

اس اجلاس میں افغانستان کے نمائندے نے اسلامی ممالک کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو مذمت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .