22 اپریل، 2022، 12:18 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84727824
T T
0 Persons

لیبلز

مساجد پر حملہ غیر انسانی فعل ہے: مزار شریف میں ایرانی قونصل جنرل

تہران ،ارنا - مزار شریف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے اعلان کیا؛ مزار شریف کی مسجد 'محمد رسول اللہ (ص) ' (صوبے بلخ کی قدیم ترین مسجد) پر آج کا خودکش حملہ، جس کے نتیجے میں درجنوں روزہ دار شہید اور زخمی ہوئے، ایک وحشیانہ اور غیر انسانی فعل ہے۔

افغان نیوز ایجنسی نے جمعرات کے روز اپنی رپورٹ میں کہا کہ مزار شریف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل سید حسن یحیوی نے محمد رسول اللہ (ص) کی مسجد(تین دکان' کے نام سے مشہور ہے) میں نمازیوں پر خودکش حملے کے چند منٹ بعد، اس حملے کو ایک وحشیانہ اور غیر انسانی فعل قرار دیا۔

یحیوی نے کہا کہ خودکش حملہ آوروں اور ان کے مرتکب افراد نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ مسجد، قرآن کریم، نمازیوں اور روزہ داروں کی حرمت کو نظر انداز کر کے ایک اسلام مخالف اور انسانیت سوز فعل کا ارتکاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ مزار شریف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے نے  اس حملے کی مذمت اور  خدا سے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صوبے بلخ میں جمعرات کےروز مسجد محمد رسول اللہ (ص) میں ہونے والے دھماکے میں 11 شہید اور 32 زخمیوں کو ابو علی سینا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .