19 اپریل، 2022، 3:58 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84724232
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران نے افغانستان میں حالیہ دہشتگردی کاروائی کی مذمت کی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تکفیری گروہوں نے ایک اور جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے افغانستان کی سرزمین کو معصوم نہتے شہریوں کے خون سے رنگ دیا انہوں نے افغان حکام سے اس دہشت گردانہ کارروائی  میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے افغانستان میں آج کے دہشت گردی کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تکفیری گروہوں نے ایک اور جرم کیا اور افغانستان کی سرزمین کو بے گناہ نہتے طالب علموں کے خون سے رنگ دیا؛ ان مذہب دشمن کمینوں نے رمضان کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس حملے کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے افغان حکام سے اس دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ مغربی کابل میں خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کابل کے مغرب میں دو تعلیمی مراکز میں تین دھماکے ہوئے جن میں سے ایک "عبدالرحیم شہید" اسکول میں ہونے والے دوہرے "خودکش حملوں" میں کم از کم 20 سے 25 طلباء شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .