ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "سعید خطیب زادہ" نے کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے اور ہرات میں ہمارے ملک کے قونصلیٹ جنرل کے سامنے ہونے والی ریلیوں اور پتھراؤ کرنے کے واقعات سے متعلق سفارتی مقامات کی حفاظت میں افغانستان کی گورننگ باڈی کی یقینی ذمہ داری کو یاد دلائی کراتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہرات اور افغانستان کے دیگر شہروں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانوں اور مشنز کی مکمل حفاظت کی جانی ہوگی اور ان مشنوں کی محفوظ سرگرمیوں کے لیے ضروری ضمانتیں فراہم کی جانی ہوں گی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور افغانستان کے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی اور کثیرالجہتی تعلقات اور افغانستان کے عوام کی دہائیوں پر محیط مہمان نوازی کا حوالہ دیتے ہوئے ایران اور افغانستان کیخلاف سازشوں اور بدخواہوں کے عزائم پر خبردار کیا۔
خطیب زادہ نے اس بات پر زور دیا کہ بدقسمتی سے ایران یا افغانستان فوبیا کے مقصد سے کچھ کلپس اور تبصرے شائع کیے جارہے ہیں جو دونوں ممالک کے عوام کے جذبات کو نشانہ بناتے ہیں؛ لہذا اس سلسلے دونوں ممالک کے عوام اور حکام کو زیادہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم افغانستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مشن کے سفیر اور حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ