حسین امیرعبداللہیان نے تیرہویں حکومت کی وزارت خارجہ کی طرف سے آبی سفارت کاری کے میدان میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں کہا کہ ہم نے وزیر توانائی کے ساتھ وزارت خارجہ میں ایک کمیٹی بنائی ہے جس نے اب تک دو یا تین اجلاس منعقد کیے ہیں۔.
انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ، داخلہ اور توانائی کے درمیان ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سرحدی دریاؤں اور بعض پڑوسی ممالک میں ان پر ڈیموں کی تعمیر سے متعلق مسائل کی پیروی کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ترک وزیر خارجہ کے ساتھ دریائے عرس پر بننے والے ڈیموں کے بارے میں دو طرفہ بات چیت کی اور ہم نے عراقی فریق سے بھی بات چیت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس عرصے کے دوران، ہم نے افغانستان میں گورننگ باڈی سے بات کی، گزشتہ سال کے آخر میں ترکی کا ایک وفد بھی ایران پہنچا تھا اور ہم نے ترکی اور افغانستان کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ متعلقہ امور پر عمل کیا جا سکے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ترکی، عراق اور افغانستان کیساتھ پانی کے حقوق پر بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے
11 اپریل، 2022، 3:52 PM
News ID:
84712860
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے بعض پڑوسی ممالک کی طرف سے سرحدی دریاؤں اور ان پر ڈیموں کی تعمیر سے متعلق امور کی پیروی کے لیے خارجہ، داخلہ اور توانائی کی وزارتوں کے درمیان مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کا حوالہ دیا۔
متعلقہ خبریں
-
عمان اور قطر کا دورہ 13ویں حکومت کی ہمسائیگی پالیسی کو مضبوط بنانے کے لیے ہے
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عمان اور قطر کے دو روزہ علاقائی دورے کا مقصد 13ویں…
-
ایرانی وزیر خارجہ کل نیویارک روانہ ہوں گے: خطیب زادہ
تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ گروپ 4+1 کے وزرائے…
آپ کا تبصرہ