ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا نے تہران میں افغان سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کرکے کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے اور قونصل خانے پر حملوں پر شدید احتجاج کیا۔
انہوں نے سفارتی مشنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں حکومتوں کی ذمہ داری کا حوالہ دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مشنوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ افغان ناظم الامور کو یہ بھی بتایا کہ آئندہ اطلاع تک افغانستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر سیکشنز نے افغان وزارت خارجہ کی جانب سے ایران کے مشن کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے تک اپنی سرگرمیاں بند کر دی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ