21 اپریل، 2022، 11:50 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84727806
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے افغانستان میں متعدد بم دھماکوں کے تسلسل پر تشویش کا اظہار کیا ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے مختلف شہروں میں متعدد دھماکوں کے پیش نظر ان المناک واقعات کے تسلسل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے افغانستان کے مختلف شہروں میں عوام اور مساجد پرمسلسل ہونے والے بم دھماکوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رمضال المبارک میں روزہ دار نمازیوں پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں  مساجد اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزار شریف میں شیعہ مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء اور زخمیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعلی کی بارگاہ میں زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .