5 مارچ، 2022، 9:52 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84671106
T T
0 Persons
ایران کی پاکستانی شہر پشاور کی مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر پشاور میں مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 سعید خطیب زادہ نے گزشتہ روز پاکستان کے شہر پشاور میں نماز جمعہ کے دوران شیعہ مسلمان نمازیوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد پاکستان میں فرقہ واریت کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس افسوسناک حادثے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد از جلد شفا اور صحتیابی کے لئے دعا کی۔

پاکستان کے شہر پیشاور کی مسجد پر حملے کی ذمہ داری دہشتگرد گروپ داعش نے قبول کرلی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی ذرائع کے مطابق اب تک اس حملے کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد شہید اور متعدد نمازی زخمی ہوئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .