21 اکتوبر، 2017، 6:53 AM
News ID: 3530750
T T
0 Persons
ایران کی افغانستان میں نمازیوں پر دہشتگردی کے حملوں کی شدید مذمت

تہران، 21 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے شہر کابل اور غور میں واقع مساجد پر ہولناک دہماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا.

دفترترجمان کے ترجمان 'بہرام قاسمی' نے کابل اور افغان صوبے غور کے ضلع دولینہ کی مسجاد پر خودکش حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے نمازیوں پر افغان قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا.

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ان ہولناک کاروائیوں میں ملوث تکفیری عناصر کا اصل مقصد ہمسایہ ملک مذہبی اختلافات اور بدامنی کو ہوا دینا ہے.

قاسمی نے کہا کہ بعض عالمی قوتوں کے مخالف عزائم کے باوجود افغانستان میں تشدد، جرائم، دہشتگردی اور بدامنی کے مکمل خاتمے تک اسلامی جمہوریہ ایران افغان کی بہادر قوم اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے.

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں دو مساجد پر دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملوں کئے گئے جس میں میں کم از کم 60 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں.

کابل کے مغربی علاقے پُل خشک میں واقع امام زمانہ (ع) مسجد پر ہونے والے خود کش حملے میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ افعان صوبے غور کے علاقے دولینہ کی جامع مسجد پر ہونے والے حملے میں بھی 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@