اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلیے اسلامی تعاون تنظیم کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: ایرانی سفیر

نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

 یہ بات ڈاکٹر مجید تخت روانچی نے منگل کے روز اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری کے لیے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ  ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلیے اسلامی تعاون تنظیم کے کسی بھی اقدام خاص طور پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خاتمے کے عالمی دن کے طور پر منانے، کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دن کو منانے کے ساتھ ہم اسلام اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں ایک بہتر عالمی تفہیم پیدا کر سکتے ہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعے دنیا کو بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون کا پیغام بھیج سکتے ہیں۔

ایرانی سفیر نے ہم جنرل اسمبلی کیجانب سے اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد کے مسودے کی متفقہ منظوری کا خیر مقدم کریں گے۔ یہ قرارداد بین الاقوامی برادری کے اہم چیلنجوں میں سے ایک کے طور پر اسلامو فوبیا کا مؤثر اور تعمیری انداز میں مقابلہ کرنے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کے ساتھ دنیا بھر میں پرامن بقائے باہمی، رواداری اور باہمی افہام و تفہیم کے مشترکہ اقدار کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دہائیوں میں سائنسی نشستوں میں اسلام مخالف اور مسلم مخالف اقدامات کو بعض ذرائع ابلاغ، سیاست دانوں اور انفلوئینسرز کے ذریعے تقویت ملی ہے۔

تخت روانچی نے کہا کہ ہمیں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک کی پرزور مذمت کرنی چاہیے اور مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی اس خلاف ورزی کے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی ایک قرارداد 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر نام دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .