یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے منگل کے روز اپنے ترکمان ہم منصب رشید مردوف کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور بڑھتے ہوئے تعلقات کی مسلسل ترقی کا ذکر کیا اور تمام شعبوں میں ان تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے مثبت نقطہ نظر پر زور دیا، خاص طور پر بحیرہ کیسپین ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ۔
امیرعباللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے علاقائی تعاون اور مشترکہ ورکنگ میٹنگز کا خیرمقدم کیا ہے خاص طور پر بحیرہ کیسپین کے علاقے میں۔
انہوں نے بھی اپنے ترکمان ہم منصب کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور ترکمانستان کی حکومت اور عوام کے لیے اس مقدس مہینے میں برکات کا اظہار کیا۔
ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے اس فون کال میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے بعض دوطرفہ اور بین الاقوامی امور بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
مردوف نے بحیرہ کیسپین میں تعاون کے مسودے کی تیاری میں ماہرین کی سطح پر ہونے والی پیش رفت، سائنسی شعبوں میں تعاون، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز اور منشیات کے پھیلاؤ کے خلاف جنگ میں تعاون، کثیرالجہتی تعاون اور ان ممالک کے سربراہان کے مشترکہ سربراہی اجلاس کی تیاری کی تعریف کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ