ایران اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا

تہران، ارنا- ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے ایران اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی کمیشن کے 16 ویں اجلاس کے اختتام میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق، "رستم قاسمی" نے اس اجلاس کے اختتام میں کہا کہ ان دو روزے مذاکرات کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک پروٹوکول پر دستخط کیا گیا جو ایران اور ترکمانستان کے عوام کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کے بیانات پر تبصرہ کیا جنہوں نے کہا تھا کہ ترکمانستان، ہمارا دوست اور برادر ملک  ہے۔

قاسمی نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کی سطح میں کمی آئی تھی لیکن ان دو روزے مذاکرات کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ایک پروٹوکول پر دستخط کیا گیا جو ایران اور ترکمانستان کے عوام کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک میں توانائی، نقل و حمل اور میڈیا کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایران اور ترکمانستان کے درماین آغاز کیے گئے تعلقات کے نئے دور کا سلسلہ جاری رہے گا۔

قاسمی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرحدوں پر فلیٹ ٹریفک بڑھانے، بارڈر ٹرمینلز کے اوقات کار بڑھانے، کسٹم میں سمندری اور ریل ٹرانسپورٹ کے درمیان تعاون کو بڑھانے، کسٹم تعاون کی دستاویز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔ نیز  تجارتی شعبے میں دونوں ممالک کے قوانین کے مطابق تجارت اور ترجیحی تجارتی تعاون کے لیے پلٹ فارم تیار کرنے کیلئے ایک مفاہمتمی یادداشت پر دستخط کرنے سے اتفاق کیا۔

ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے دونوں ممالک کے فری زونز بالخصوص سرخس فری زون کے درمیان تعلقات کی ترقی میں تعاون کے معاہدے کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہم نمائشوں کے انعقاد کے لیے فری زون کی صلاحیت کو استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک بین الصوبائی تعاون کے معاہدے اور چار بسوں کی برآمد کے معاہدے پر بھی دستخط کیے تاکہ چار فریقی معاہدے کو نافذ کیا جا سکے۔

قاسمی نے کہا کہ ایرانی کمپنیوں کی جانب سے پلوں، سڑکوں اور رہائش جیسے تعمیراتی منصوبوں میں حصہ لینے پر آمادگی، تحقیقی محکموں کا تعاون، سائنسی اور تحقیقی مراکز، طبی عملے کے لیے مختصر تربیتی کورسز کے انعقاد کا معاہدہ، پاستور انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق، کھیلوں اور سیاحت کے شعبے میں تعاون کا استعمال اور موسمیاتی تجربات کے استعمال پر تعاون سے بھی اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکمان یونیورسٹی کے طلباء کے لیے فارسی زبان میں پروفیسرز کا تبادلہ اور میڈیا ٹیکنالوجی کے شعبوں کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئی اور اشک آباد میں ارنا نیوز ایجنسی کے دفتر کا دوبارہ کھولنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئی۔

نیز آج بروز بدھ کو ایران اور ترکمانستان کے درمیان ریلوے کمپنیوں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

در این اثنا ترکمانستان کے وزیر خارجہ "رشید مردف" نے کہا کہ ان دو روزے مذاکرات میں نقل حمل، توانائی اور میڈیا کے شعبوں پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا جن کے نتیجے میں تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئی۔

 ترکمانستان کے وزیر خارجہ کے مطابق یہ مفاہتی یادداشت دونوں ممالک کی طرف سے دستخط شدہ مشترکہ پروٹوکول کی تیاری کا باعث بنی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروٹوکول دونوں حکومتوں کے درمیان ایک دستاویز ہے جو تعاون کو بڑھانے کے لیے روڈ میپ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

مردف نے کہا کہ توانائی، ٹرانزٹ اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کی توسیع کو اس دستاویز میں شامل کیا گیا ہے۔ اس پروٹوکول پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے ایک گروپ کا بھی انتخاب کیا گیا ہے، اور آنے والے مہینوں میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .