ایرانی اور عراقی وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دلچسبی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے پیر کے روز اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے میں گفتگو کی۔
اس موقع پر انہوں نے عید نوروز کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔
امیرعبداللہیان نے باہمی تعلقات کے مختلف شعبوں بالخصوص دو طرفہ شعبوں کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے نئے مرحلے کے انعقاد میں تاخیر کے بارے میں ایرانی موقف کی وضاحت کی۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت کے علاوہ یوکرین میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پابندیاں ہٹانے اور ویانا مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم معاہدے کے آخری مرحلے کے قریب ہیں، ہم نے باقی رہ جانے والے چند اہم مسائل میں، یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر کے ذریعے امریکہ کے سامنے اقدامات پیش کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ امریکی فریق پر منحصر ہے کہ عمل میں اپنی نیک نیتی کا مظاہرہ کرے۔ ہم ایک اچھے، مضبوط اور دیرپا معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایرانی چیف مذاکرات کا علی باقری کنی مورا سے براہ راست اور مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے اس تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مسائل پر توجہ مرکوز کرے جو امت اسلامیہ کی یکجہتی اور ہمدردی کی فضا کو مضبوط بنانے میں معاون ہوں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .