تہران ۔ ارنا ۔ صدر مملکت نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مشترکہ سرحدوں پر یا عراق کے اندر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی ایران کے لئے قابل تحمل نہیں ہے، کہا کہ جن دنوں عراق دہشت گرد گروہ داعش کے محاصرے میں تھا اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کے دفاع میں کسی بھی مدد سے دریغ نہیں کیا اور ثابت کردیا کہ ایران سخت ایام میں عراق کا دوست ہے۔