2 فروری، 2022، 8:03 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84636703
T T
0 Persons
ایرانی سفیر کی پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے ملاقات/ میڈیا تعاون پر زور

اسلام آباد، ارنا- اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے ایک ملاقات میں باہمی تعلقات کی مضبوطی کے سلسلے میں میڈیا تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

ارنا نمائندے کے مطابق، "سید محمد علی حسینی" نے بدھ کے روز کو اسلام آباد میں پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "عاصم افتخار" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کی تازہ ترین تبدیلیوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان تعلقات کی مضبوطی کے سلسلے میں میڈیا تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

حسینی نے افغان مسئلے پر تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے اس پڑوسی ملک میں بحران پر ہم آہنگ موقف اپنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

ایرانی سفیر نے جوہری معاہدے اور ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی پر ویانا مذاکرات کی تازہ ترین تبدیلیوں کی رپورٹ پیش کی۔

نیز انہوں نے یمن کی تبدیلیوں کی وضاحت کرتے ہوئے پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک سے یمنی بحران کے پُرامن حل میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .