ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے منگل کے روز پاکستانی عدلیہ کے سربراہ گلزار احمد کے ساتھ ملاقات کی۔
فریقین نے اس ملاقات کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی تعلقات کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
حسینی نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قانونی اور عدالتی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے اس شعبے میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان دوروں اور ملاقاتوں کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان دوروں کا اہم مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے، قانونی اور عدالتی شعبوں میں تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان عدالتی معاونت کے معاہدے پر دستخط کرنا ہے.
گلزار احمد نے عدالتی اور قانونی عملے کے تبادلے بالخصوص ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ اسلام آباد کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ججوں اور جوڈیشل کالجوں کے درمیان تجربات کے تبادلے پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اسلام آباد، ارنا – پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر اور اس ملک کی عدلیہ کے سربراہ نے ایک ملاقات کے دوران دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان قانونی اور عدالتی تعاون کو فروغ دینے، تجربات کے تبادلے اور حکام کے سرکاری دورے کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
متعلقہ خبریں
-
ایران اور اٹلی کا عدالتی اور سیاسی تعلقات کے فروغ پر زور
تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور اٹلی نے سیاسی اور عدالتی شعبوں میں باہمی تعلقات کے…
-
سنیئر ایرانی کمانڈر کی پاکستان میں اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں
کراچی، 29 نومبر، ارنا - پاکستان کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 میں شریک ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینٹر…
-
پاکستان کی صوبائی اسپیکر کا ایران کیساتھ ثقافتی، تعلیی اور سائنسی تعاون بڑھانے پر زور
تہران، 12 اکتوبر، ارنا - پاکستان کے صوبے بلوچستان کی پارلیمانی اسپیکر نے اسلامی جمہوریہ ایران…
آپ کا تبصرہ