تفصیلات کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سیکریٹری برائے انسانی حقوق "محمد جواد لاریجانی" نے اتوار کے روز ایران میں تعینات اطالوی سفیر "جوزپہ پرونہ" کے ساتھ ملاقات کی.
اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے انسانی حقوق "مجید تفرشی" بھی شریک تھے۔
اس موقع پر دونوں فریقین نے عدالتی اور سیاسی شعبوں میں تعلقات کے فروغ سمیت ایران اور اٹلی کے درمیان انسانی حقوق اور عدالتی شعبے سے متعلق مذاکرات کے پانچویں دور کے انعقاد پر زور دیا گیا۔
اس ملاقات میں پچھلے مذاکرات کے نتیجہ خیز نتائج کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عدالتی نظاموں کی موازنہ کرنے کے موضوعات اور طریقوں کے ساتھ ساتھ ایران میں عدالتی کام اور انصاف اور اسلامی عقلیت پر مبنی جزا بالخصوص 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے جرم اور منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق جرمانے اور قوانین پر بحث ہوئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ