پاکستان کی صوبائی اسپیکر کا ایران کیساتھ ثقافتی، تعلیی اور سائنسی تعاون بڑھانے پر زور

تہران، 12 اکتوبر، ارنا - پاکستان کے صوبے بلوچستان کی پارلیمانی اسپیکر نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی، تعلیمی اور سائنسی شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا.

یہ بات محترمہ 'راحیلہ دُرانی' نے 14 رکنی پارلیمانی وفد کی قیادت میں گزشتہ روز تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کی خواتین اراکین کے گروپ کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر پاکستانی وفد کے اراکین نے ایران کی خواتین اراکین گروپ کے ساتھ پارلیمانی شعبے میں تعاون کے فروغ بالخصوص خواتین کمیٹیوں کی مشترکہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا.

پاکستان کی صوبائی اسپیکر نے پاک،ایران دیرینہ تعلقات اور ثقافتی مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے اچھی فضا اور سنہری مواقع میسر ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کے قیام، علاقائی مشکلات کے حل، دہشتگردی کا مقابلہ، سائنسی اور طالب علموں کو اسکالرشپ دینے کے شعبوں میں باہمی تعاون کا خواہاں ہے.

محترمہ راحیلہ درانی نے کہا کہ ایران کی طرح پاکستان میں بھی خواتین مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں اور ہم اس شعبے میں باہمی تجربات کے تبادلے کے خواہاں ہیں.

اس ملاقات میں ایرانی خواتین رکن پارلیمنٹ گروپ کی سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات بالخصوص پارلیمانی شعبے میں تعاون بڑھانے کا خیرمقدم کیا.

محترمہ 'سیدہ فاطمہ ذوالقدر' نے ایران میں صحت اور سماجی خوشحالی کے حوالے سے خواتین رکن پارلیمنٹ کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے ایران اور پاکستان کی پارلیمنٹ کے درمیان خواتین اور خاندانی امور میں باہمی تجربات کے تبادلے پر زور دیا.

انہوں نے کہا کہ تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید توسیع ملے گی.

خاتون ایرانی رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ پاک،ایران سرحدی علاقوں کے درمیان ریلوے نظام کے فروغ سے باہمی تجارت اور ترقی میں اضافہ ہوگا.

اس ملاقات میں خواتین اراکین گروپ میں شامل محترمہ 'معصومہ آقاپور شاہی'، 'فریدہ اولاد قبا'، 'ہاجر چنارانی' اور 'سیدہ فاطمہ حسینی' نے بھی پاک،ایران تعلقات، پارلیمانی تعاون، عالم اسلام بالخصوص میانمار میں مسلمانوں کی صورتحال پر روشنی ڈالی.

**274

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@