29 نومبر، 2018، 8:07 AM
News ID: 3658989
T T
0 Persons
سنیئر ایرانی کمانڈر کی پاکستان میں اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

کراچی، 29 نومبر، ارنا - پاکستان کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 میں شریک ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینٹر ایڈمیرل ''حبیب اللہ سیاری'' نے اعلی پاکستانی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں فریقین نے تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا.

تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے جنوبی شہر کراچی میں دسویں بین الاقوامی دفاعی نمائش 'آئیڈیاز 2018' کے موقع پر ایرانی فوجی وفد کے سربراہ نے پاکستان کی بری، فضائیہ اور بحریہ کے کمانڈروں سے ملاقاتیں کیں.
ایڈمیرل سیاری نے پاکستان کے ائیر چیف مارشل ''مجاہد انوار خان'' کے ساتھ ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری و دفاعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا.
فریقین نے ایران اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان تربیتی شعبوں میں بھی مشترکہ سرگرمیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا.
ایرانی فوجی وفد کے سربراہ نے اس کے علاوہ پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ''زبیر محمود حیات'' سے ملاقات کی.
ایڈمیرل سیاری اور پاکستانی نیول چیف ایڈمیرل ''ظفر محمود عباسی'' کے درمیان بھی ملاقات ہوئی جس میں فریقین نے سمندری شعبوں بالخصوص خلیج عدن اور بحیرہ ہند میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا.
اس موقع پر ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے دوست، ہمسایہ اور برادر ملک ہیں اور وہ ہرگز خطے میں غیروں کو مداخلت اور اختلافات پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے.
پاکستانی نیول چیف نے ایرانی کمانڈر کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستانی بحریہ کے درمیان تعاون کے معاہدے کرنے کی تجویز دے دی.
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تربیتی ورکشاپ کے انعقاد، اطلاعات کے تبادلے، مشترکہ سمندری مشقوں کے انعقاد، تکنیکی، عسکری اور دفاعی شعبوں میں تجربات کے تبادلے اور دونوں ملکوں کی بندرگاہوں میں ایک دوسرے کے جہازوں کی آمد و رفت میں اضافے پر بھی زور دیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@