رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "سید محمد علی حسینی" نے سینیٹر "سراج الحق" سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان، علاقائی مسائل بشمول افغان مسئلے کے حل میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے، افغانستان اور خطے میں قیام امن اور استحکام سے متعلق ایران اور پاکستان کا قریبی اور ہم آہنگ نقطہ نظر ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ خطے اور افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے حصول کیلئے باہمی کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سراج الحق کا عقیدہ ہے کہ افغانستان میں طالبان کا نقطہ نظر اس وقت تسلی بخش ہے اور انہیں امید ہے کہ اان کا یہ مثبت انداز مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اافغانستان کے بحران کا حل نہ صرف ایران اور پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے اہم ہے، اس لیے توقع کی جاتی ہے کہ ایران اور پاکستان کی حکومتیں افغان عوام کے دکھوں کو کم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے تقریب مذاہب اسلامی میں ایران کے کلیدی کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے کے مشن کی قیادت کر رہا ہے اور ہم اس کے مثبت اور تعمیری کردار کی امید رکھتے ہیں۔
انہوں نے جمہوریہ اسلامی ایران کیخلاف یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کیجانب سے فلسطینی قوم اور کشمیری عوام کی حمایت سے متعلق ایران کے موقف کے شکرگزار ہیں۔
دراین اثنا ایرانی سفیر نے سراج الحق کو تہران کی میزبانی میں منعقدہ ہونے والی اسلامی وحدت کی بین الاقوامی کانفرنس میں حصہ لینے کی دعوتنامہ پیش کیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ