رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "سید محمد علی حسینی" نے آج بروز پیر کو پاکستانی وزیر توانائی "حماد اظہر" سے ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون کی تقویت کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایرانی سفیر نے اظہر سے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کی روشنی میں ایران اور پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، پاکستانی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا توانائی بالخصوص بجلی کے شعبے میں تعاون کیلئے دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان گہرے قریبی تعلقات ناگزیر ہیں۔
حسینی نے موجودہ صلاحیتوں کے پیش نظر، پاکستان میں توانائی شعبے کے منصوبوں میں ایرانی کمپنیوں کے سرگرم ہونے کے شرایط کی فراہمی پر زور دیا۔
پاکستانی محکمہ توانائی کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اظہر نے بھی اس ملاقات میں ایران سے توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر پختہ عزم کا اظہار کرلیا۔
انہوں نے ایران کیجانب سے پاکستانی صوبے بلوچستان کے بعض علاقوں و نیز گوادر پورٹ کی بجلی کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان ملک، پاکستان میں بجلی کی برامد میں اضافے پر تیار ہے اور اس حوالے سے ضروری ڈھانچوں کی فراہمی کی گئی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ