3 اگست، 2021 1:49 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84425155
0 Persons
ایران پاکستان تجارت کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی صوبے پنجاب میں سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر اراکین اور اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بہتر بنانے اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید محمد علی حسینی نے آج بروز منگل سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کچھ ممبروں کے ساتھ ملاقات کر کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین پیش رفت ، اقتصادی ، تجارت اور ٹرانزٹ کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے تجارتی تعاون کو فروغ دینے اور ایران اور پاکستان کے درمیان برآمدات اور درآمدات کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاکستانی وفد اور ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کی نجی کمپنیوں، کاروباری اداروں اور چیمبرز آف کامرسوں کے درمیان تعلقات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس میٹنگ میں سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے خواتین نمائندے بھی موجود تھیں اور دونوں ممالک میں تجارت اور صنعت کے تعلقات کے فروغ کے لیے خواتین کی موجودگی کے ساتھ اس طرح کی نشستوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران پاکستان تجارت کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ

سرگودھا چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کو بھی دعوت دی کہ وہ اس شہر میں تاجر برادری سے ملاقات کریں جو ہمارے سفیر نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا۔

حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے ، چابہار اور گوادر کی بندرگاہوں میں ٹرانزٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha