3 ستمبر، 2021، 7:55 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84458925
T T
0 Persons
ایران کا اسلامی ممالک کیساتھ سائنسی تعاون بڑھانے کیلیے تیار

اسلام آباد، ارنا - پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بات "سید محمد علی حسینی" نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (COMSTECH) کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اقبال محمد چوہدری سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

دونوں فریقوں نے "اسلامی تعاون کی تنظیم کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی قائمہ کمیٹی" کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں کی ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا

سائنس اور ٹیکنالوجی پارکس بنانے کے شعبوں میں قریبی تعاون ، اس کمیٹی کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی تعاون کی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے موجودہ پارکس کی سرگرمیوں کی سطح کو بہتر بنانا اس نشست میں زیر بحث دیگر موضوعات تھے۔

حسینی اور چودھری نے طلباء کے تبادلے اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کی توسیع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات کے دوران چودھری نے انہیں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں سائنسی اور تکنیکی منصوبوں کی ترقی کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .