ایرانی اور پاکستانی میڈیا کا دونوں قوموں کے درمیان تعاون بڑھانے میں اہم کردار

اسلام آباد، ارنا- پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے مشترکہ مقاصد کے حصول اور تعلقات بڑھانے کیلئے دونوں پڑوسیوں کے درمیان عوامی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے پاک ایران میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دونوں ممالک کی سیاحتی دلچسبیوں، صلاحیتوں اور حقیقی تصویر کو عوام کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق، "سید محمد علی حسینی" نے اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے میں پاکستان نیشنل ٹی وی چینل (پی ٹی وی) کے عہدیداروں بشمول سی ای او، چیف اڈیٹر، ٹی وی اینکر اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر میڈیا، ثقافتی تعاون  تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ فلم اور طلباء کے وفود پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر  پاکستانی میڈیا ٹیم کے اراکین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بڑھانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان میڈیا اور ثقافتی وفود کی آمد و رفت میں اضافے سمیت فلم، سنیما اور دستاویزی اداکاروں کا رابطہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سنیما اور فلمی صنعت کی شاندار پوزیشن کی تعریف کی اور سنیما، فلم سازی، دستاویزی فلموں، سیریلز کے شعبوں میں ایرانی تجربات سے سے فائدہ اٹھانے سمیت ثقافتی اور تہذیبی خصوصیات کے فروغ پر زور دیا۔

در این اثنا پاکستان پی ٹی وی کے سی ای او نے ایک پاکستانی وفد کے دورہ ایران کی تجویز پیش کی تاکہ سیاحت پر ایک دستاویزی فلم تیار کی جاسکے اور دونوں ممالک کے میڈیا کا کردار تعلقات عامہ کی ترقی میں مدد دے سکے۔

 ایرانی اور پاکستانی میڈیا کا تعلقات عامہ بڑھانے میں اہم کردار

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ایرانی دوستوں کیساتھ مزید تعاون چاہتے ہیں اور پاکستان میں بطور قومی میڈیا کے ہم ایرانی ذرائع ابلاغ، خاص طور پر اس ملک کے قومی میڈیا میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

پاکستان نیشنل ٹی وی چینل کے اردو اور انگریزی ڈسک کے اینکرز نے ایران میں نئی حکومت برسرکار آنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ایرانی ساختہ کورونا ویکسین کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں شرح خواندگی 90٪ ہے اور زیادہ تر لوگوں کو اعلی تعلیم حاصل ہے؛ لہذا پاکستان کو ایران کیساتھ تعلیمی وفود اور طلبا کے تبادلہ میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے ایک دوسرے کی ادبی، تاریخی اور مذہبی شخصیات کو فروغ دینے اور متعارف کرانے کیلئے ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعاون پر زور دیا جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے میں ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے پابندیوں کے باوجود ملک کے مختلف شعبوں میں ایرانی پیشرفتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے رہنماؤں نے اندروں ملک میں اتحاد اور آزادی کے لیے قابل قدر کام کیا ہے اور انہوں نے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو متحد کیا ہے۔

 ایرانی اور پاکستانی میڈیا کا تعلقات عامہ بڑھانے میں اہم کردار

اس موقع پر ایرانی سفیر نے پاکستان میڈیا وفد کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون بڑھانے کا راستہ ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فلم انڈسٹری ، فلم سازی اور ایرانی ہدایت کاروں کے تجربے کا استعمال بہت اہم ہے اور ہم اس شعبے میں پاکستانی فریق کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے اور ان کے درمیان تعلقات بڑھانے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سفارتی مشن کے ابتدا ہی میں پاکستانی وزیر اعظم اور صد رسے ایک ملاقات کے دوران اسی موضوع پر زور دیا تھا اور انہوں نے اس حوالے سے بھر پور حمایت کا وعدہ دیا۔

ایرانی سفیر نے علاقے میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان مشترکہ مفادات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی  تبدیلوں پر دونوں ملکوں کے خیالات کچھ معاملات میں ہم آہنگ ہیں اور دیگر اکثر معاملات میں میں بھی ان کا موقف ایک دوسرے سے قریب ہے۔

 ایرانی اور پاکستانی میڈیا کا تعلقات عامہ بڑھانے میں اہم کردار

اس موقع پر پاکستان نیشنل ٹی وی کے اراکین نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے ایرانی میڈیا سے تعاون کے موثر کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایک مؤثر پالیسی اپنانی ہوگی تاکہ اسلام مخالف کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم بہتر فلم اور ڈاکومنٹری پروڈکشن کے ذریعے اسلامی دنیا کی اہم شخصیات کو متعارف کروا سکیں۔

دراین اثنا ایرانی سفیر نے کورونا پھیلاؤ کے دوران پاکستان کیساتھ تعاون کی سطح سے متعلق کہا کہ دونوں ممالک کی وزارت صحت نے کوویڈ 19 وائرس پھیلنے کے ابتدائی مراحل سے بہت قریبی تعلق قائم کیا ہے جس میں روزانہ اور ہفتہ وار معلومات کا تبادلہ شامل ہے۔

انہوں نے اسلام مخالف اقدامات کیخلاف پاکستانی حکومت کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے انقلاب کی شاندار فتح کے بعد سے آج تک ہمیشہ اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد اور مضبوطی پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان اسلامو فوبیا کیخلاف جنگ میں متحد اور مربوط ہیں اور اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مشترکہ مقصد رکھتے ہیں۔

 ایرانی اور پاکستانی میڈیا کا تعلقات عامہ بڑھانے میں اہم کردار

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .