ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل "امجد خان نیازی" نے آج بروز پیر کو اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "سید محمد علی حسینی" سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈمیرل امجد نیازی نے اپنے حالیہ دورہ ایران سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے نئے ایرانی ہم منصب شہرام ایرانی سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے سمندری شعبے میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے میری ٹائم سیکورٹی کے تحفظ کے سلسلے میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
در این اثنا ایرانی سفیر نے پاکستان کے زیر حراست ایرانی کشتیوں کی رہائی کیلئے پاکستانی تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کردیا کہ اس شعبے میں دیگر مشکلات کا دونوں فریقین کے تعاون سے حل ہوجائیں گے۔
اس کے علاوہ دوطرفہ سمندری معاہدوں پر دستخط کرنے کی کوششیں اور ایران اور پاکستان کے درمیان وفود کا تبادلہ بھی اس ملاقات کے دوران زیر بحث آئے۔
واضح رہے کہ ایرانی بحریہ بیڑے کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا تھا کہ پاک بحریہ کے کمانڈر نے اپنے حالیہ دورہ ایران میں ایڈمرل شہرام ایرانی سے ملاقات میں ایرانی بحریہ کو بین الاقوامی امن بحری مشق میں شرکت کی دعوت دی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ