-
دنیاآسٹریلوی سینیٹر کو فلسطین کی حمایت کی سزا، پارٹی سے معطل
تہران- ارنا - آسٹریلیا کی لیبر پارٹی نے اپنی ایک رکن کو فلسطین کی حمایت کی وجہ سے معطل کر دیا ہے۔
-
سیاستمعذور سابق فوجیوں نے خلیج فارس میں تیراکی کی
ایران کے خلاف آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران معذور ہونے والے 26 سابق فوجیوں نے منگل کو ایران کے مسافر بردار طیارے کو امریکی بحری جہاز سے مار گرائے جانے کی برسی کے موقع پر اس جگہ پر تیراکی کی جہاں کا ملبہ گرا تھا۔
-
دنیاغزہ میں سینکڑوں امدادی کارکنوں کے قتل کی تاریخ میں مثال نہيں، چین
تہران-ارنا- اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے منگل کے روز ایک تقریر میں کہا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی میں کام کرنے والے سینکڑوں کارکن مارے جا چکے ہیں جو تاریخ میں ایک بے مثال صورتحال ہے۔
-
معیشتایران، برکس کے رکن ملکوں کے درمیان زراعتی تعاون کا مرکز بنے گا
تہران - ارنا - ایران کی وزارت زراعت کے نائب وزیر نے کہا ہے کہ ایران برکس کے رکن ممالک کے زراعتی تعاون کے لیے راہداری بنے گا۔
-
عالم اسلامغزہ کے شہیدوں کی تعداد 37 ہزار 925 تک پہنچی
تہران-ارنا- فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں ، 37,925 افراد شہید ہوئے ہيں ۔
-
سائنس و ٹیکنالوجیاعضاء کی پیوند کاری کے شعبے میں ایران کی برتری / 290 طبی مراکز بین الاقوامی مریضوں کے ٹریٹمنٹ کے لیے لائسنس یافتہ ہیں
تہران (ارنا) ایران کی منسٹری آف ہیلتھ کے سینٹر فارمانیٹرنگ اینڈ اکریڈیشن آف میڈیکل افیئرز اور ہیلتھ ٹورزم سینٹر کے سربراہ نے ایران میں قانونی طریقوں سے مریضوں کے داخلے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اعضاء کی پیوند کاری کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور سال 2023 کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 1121 اعضا عطیہ کیے جا چکے ہیں۔
-
پاکستانپاک ایران اکیڈمک - کلچرل فورم کے عنوان سے دوسری انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
اسلام آباد (رنا) ایران اور پاکستان کے درمیان سائنسی اور ثقافتی ڈائلاگ فورم کی دوسری کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ایران کے اعلی تعلیمی عہدیداروں کے وفد نے شرکت کی اور مقررین نے دونوں پڑوسیوں کے درمیان سائنسی تعاون، اعلیٰ تعلیم و تحقیق اور عوام کے درمیان رابطے مضبوط بنانے پر زور دیا۔
-
دنیاصیہونی معیشت کو ایک نیا دھچکا / پنشنرز کے سیونگ اکاونٹ سے 133 ملین ڈالر غائب
تہران (ارنا) غزہ کی پٹی میں مہینوں سے جاری جنگ کے بوجھ تلے جہاں صیہونی حکومت کی معیشت کی کمر ٹوٹ چکی ہے، وہیں پنشنرز کے سیونگ اکاونٹ سے 133 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم غائب ہونے سے اس تباہ حال معیشت کو ایک اور بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔
-
آرٹس اور ثقافتپرسیپولیس انٹرنیشنل کمپلیکس میں ایرانی گلوکار علیرضا قربانی کا میوزک کنسرٹ
شیراز میں پرسیپولیس انٹرنیشنل کمپلیکس میں پہلی لائیو اسٹیج میوزک پرفارمنس علیرضا قربانی کا میوزک کنسرٹ پیر کی شام (1 جولائی 2024) کو منعقد ہوا۔
-
سیاستصدارتی انتخابات کے لیے دونوں امیدواروں کے درمیان مباحثے میں کیا ہوا؟
تہران (ارنا) ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان پہلا ٹیلی ویژن مباحثہ کل رات منعقد ہوا۔
-
سیاستہمہ گیر جنگ کی صورت میں حزب اللہ کی مکمل حمایت کریں گے، خرازی کا فنانشل ٹائمز کو انٹرویو
تہران (ارنا) فنانشل ٹائمز اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی ایران کے مشیر نے خبردار کیا کہ اگر صیہونی حکومت نے حزب اللہ لبنان پر حملہ کیا تو مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کا خطرہ ہے جس میں تہران اور مزاحمت کا محور اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس گروہ کا ساتھ دے گا۔
-
سیاستصیہونی حکومت کے بھیانک جرائم میں اسکے حامیوں کی ذمہ داری اس حکومت سے کم نہیں، ایران
تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والے ہولناک جرائم میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے دوسرے حامیوں کی ذمہ داری اس حکومت سے کم نہیں ہے۔
-
عالم اسلام2 دن میں 44 صہیونی فوجی زخمی
تہران (ارنا) صیہونی حکومت کے مطابق گذشتہ 2 دنوں کے دوران فلسطینی اور لبنانی مزاحمت کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں اس کے 44 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
-
پاکستاندوحہ میں پاک افغان حکام ملاقات
تہران (ارنا) افغانستان کے امور میں پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف علی خان درانی اور ان کے ہمراہ آئے وفد نے افغانستان کی نگراں حکومت کے ترجمان اور افغانی وفد کے سربراہ ذبیح اللہ مجاہد سے ملاقات کی۔
-
تصویرصدارتی انتخابات کے دوسرے دور کے پہلے مباحثے میں عوام کی دلچسپی
14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے والے دو امیدواروں نے پیر کی شام پہلے ٹیلیویژن مباحثے میں اپنے پروگراموں کی وضاحت کی۔ لوگوں نے عوامی مقامات اور کمپین سینٹروں میں جا کر امیدواروں کے درمیان مباحثے کو دلچسپی کے ساتھ دیکھا۔
-
عالم اسلامیمنی فوج کا اسرائیل جانے والے 4 بحری جہازوں پر میزائلوں سے حملہ
صنعا(ارنا) یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے جمعہ کی رات کہا ہے کہ انہوں نے امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت سے وابستہ چار بحری جہازوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔