2 جولائی، 2024، 9:21 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85527447
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں سینکڑوں امدادی کارکنوں  کے قتل کی تاریخ میں مثال نہيں، چین

تہران-ارنا- اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے منگل کے روز ایک تقریر میں کہا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی میں کام کرنے والے سینکڑوں کارکن مارے جا چکے ہیں جو تاریخ میں ایک بے مثال صورتحال ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کے مندوب  لیو جیئی نے منگل کے روز غزہ پٹی میں سنگین انسانی صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے کہا: "غزہ پٹی میں انسانی المیہ کا ذمہ دار، انسانی ہاتھ ہيں۔"

انہوں نے مزید کہا: "غزہ میں انسانی ہمدردی کے شعبے میں کام کرنے والے  سینکڑوں کارکن مارے گئے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔"

لیو جیئی  نے مزید کہا: "قرارداد نمبر 2720 غزہ کے لیے امداد  میں توسیع پر مبنی تھی، لیکن یہ کام نہيں ہوا اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جانی چاہیے۔"

غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 37,900 فلسطینی شہید اور 87,000 زخمی ہو چکے ہیں۔

 فلسطینی عوام خوراک، ادویات کی شدید قلت اور پینے کے پانی تک عدم رسائی جیسے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .