اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کے مندوب لیو جیئی نے منگل کے روز غزہ پٹی میں سنگین انسانی صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے کہا: "غزہ پٹی میں انسانی المیہ کا ذمہ دار، انسانی ہاتھ ہيں۔"
انہوں نے مزید کہا: "غزہ میں انسانی ہمدردی کے شعبے میں کام کرنے والے سینکڑوں کارکن مارے گئے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔"
لیو جیئی نے مزید کہا: "قرارداد نمبر 2720 غزہ کے لیے امداد میں توسیع پر مبنی تھی، لیکن یہ کام نہيں ہوا اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جانی چاہیے۔"
غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 37,900 فلسطینی شہید اور 87,000 زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی عوام خوراک، ادویات کی شدید قلت اور پینے کے پانی تک عدم رسائی جیسے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔
آپ کا تبصرہ