قرارداد کی منظوری کے فوراً بعد ایران جوابی اقدامات پر عمل شروع کردے گا، نائب وزیر خارجہ کا انتباہ

تہران (ارنا) ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی مجوزہ قرارداد کے جواب میں (جو یقینی طور پر سیاسی اور ممکنہ طور پر اتفاق رائے کے بغیر منظور ہو جائے گی) ایران نے ضروری اقدامات کا بندوبست کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضروری فیصلے کر لیے گئے ہیں اور ایسی قرارداد کی منظوری کے فوراً بعد طے شدہ تکنیکی اقدامات پر عملدرآمد شروع کردیا جائےگا۔

 ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ملک کا ایٹمی پروگرام مزید موثر طریقے سے آگے بڑھے گا۔

کاظم غریب آبادی نے ٹریگر میکینزم کو فعال کرنے کے خطرے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اس وقت JCPOA  نامی کوئی معاہدہ عملی طور پر موجود ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہ  کئی برس سے اس معاہدے کے دیگر فریقوں بالخصوص امریکہ اور یورپی ممالک نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی جس کی وجہ سے یہ معاہد معطل ہوچکا ہے۔

قانونی امور میں ایران کے نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ قانونی نقطہ نظر سے، ان ممالک کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اس معاملے کو سلامتی کونسل میں بھیجیں اور ٹریگر میکینزم  کے تحت ایران کے خلاف پچھلی ​​قراردادوں کو بحال کریں اور یہ بات  وہ خود بھی بخوبی جانتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .