ہندوستان میں فضائی حادثے پر ہندوستانی صدر اور وزیر اعظم کے نام صدر پزشکیان کا تعزیتی پیغام

تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ہندوستان کی ریاست گجرات کے مرکز احمد آباد میں فضائی حادثے پر ہندوستانی صدر اور وزیر اعظم کو تعزیت پیش کی۔

صدر مملکت نے اس پیغام میں ایرانی عوام کی جانب سے ہندوستان کی صدر اور ہندوستانی عوام کو تعزیت پیش کی اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدر پزشکیان نے ہندوستانی صدر دروپدی مورمو کے نام پیغام میں اس دردناک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و سکون کی دعا کی۔

صدر مملکت نے ایرانی عوام اور حکومت کی جانب سے ہندوستان کے وزیر اعظم کو بھی اس حادثے پر تعزیت اور تسلیت پیش کی اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی ايئرانڈیا ایئرلائنز کا بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ جو احمدآباد سے لندن کے لیے پرواز کرنے جا رہا تھا، ٹیک آف کے چند لمحے اور 625 فٹ کی اونچائی پر پہنچنے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے کی وجوہات کی تحقیقات اور ریلیف آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .