اسپیکر قالیباف نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ جدید سینٹری فیوج مشینیں، افزودگی کے نئے مراکز کی سرگرمیوں کا آغاز اور ایران کے ایٹمی پروگرام کی معائنہ کاری کو محدود کرنا، آئی اے ای اے کی بدعہدی کا قانونی جواب ہے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری سے ثابت ہوتا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کا الٹا نتیجہ ہی نکلتا ہے۔
ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اس افزوں طلبی کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا جواب بہت سخت ہوگا۔
آپ کا تبصرہ