تہران - ارنا - ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی انڈرسیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور سے اپیل کی کہ وہ اس تنظیم کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری نسل کشی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔