صدر مملکت نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کی راہ میں شہید ہونے والے ایرانی سائنسدانوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ثابت قدم ہیں اور یورینیم کی افزودگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ اس راستے سے پیچھے ہٹنا ناممکن ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے دکھا دیا کہ جس طرح سے بھی ان کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کی جائے وہ اپنی شیطانی حرکتوں سے باز نہیں آئیں گے۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کو تباہ کرنا ناممکن ہے۔
آپ کا تبصرہ