یورپی ٹرائيکا کی اسٹریٹجک غلطی ایران کو فیصلہ کن ردعمل پر مجبور کر دے گی۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی کا انتباہ

تہران- ارنا- ایران وزیر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ یورپی ٹرائیکا کی اسٹریٹیجک غلطی تہران کو فیصلہ کن ردعمل پر مجبور کر دے گی اور اس کے نتائج کی مکمل ذمہ داری خود اسی پر عائد ہوگی۔

آئی اے ای اے  کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران کے ایٹمی سرگرمیوں کے جائزے کے موقع پر، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر یورپی ٹرائیکا کو خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تین یورپی ممالک کے پاس JCPOA کے تحت اپنے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے سات سال کا وقت تھا لیکن وہ اس سلسلے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یورپی ٹرائیکا اپنی ناکامی پر پیشمانی کا اظہار کرنے اور سفارتی عمل کو آسان بنانے کے بجائے ایران کو JCPOA کے تحت اپنے قانونی حق کو استعمال کرنے پر سزا دینے کا مضحکہ خیز مطالبہ کرکے، محاذ آرائی کو ہوا دے رہا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے  یورپی ٹرائیکا(برطانیہ، فرانس، جرمنی) کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوئی بھی بڑی اسٹریٹیجک غلطی ایران کو فیصلہ کن جواب دینے پر مجبور کر دے گی اور اس کے نتائج کی تمامتر ذمہ داری ان بدنیت عناصر پر عائد ہو گی جو خود ہی اپنی ساکھ ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .