3 جون، 2025، 9:50 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85852190
T T
0 Persons

لیبلز

عراقچی: انصاراللہ کے فیصلوں میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے

تہران – ارنا – وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مصر کے الاخباریہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ انصار اللہ یمن کے فیصلوں میں ہمارا کوئي کردار نہیں ہے

 ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مصر کے الاخباریہ ٹی وی کے پروگرام" لقاء خاص" ميں گفتگو کے دوران کہا کہ اس وقت بحیرہ احمر ميں جو کچھ ہورہا ہے، وہ درحقیقت یمن کے عوام کی جانب سے غزہ کے عوام کی حمایت میں انجام دیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر غزہ میں جنگ بندی ہوجائے اور مظلوم فلسطینی عوام پر حملے بند کرديئے جائيں تو بحیرہ احمر میں حملے بھی رک جائيں گے۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے دیکھا کہ یمن اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد اس علاقے میں حملے رک گئے ہیں اور بحیرہ احمر میں امن ہے۔

انھوں نے کہا کہ  ہمیں اس بات کا علم ہے کہ یمن کے عوام کی جانب سے غزہ کے عوام کی حمایت کی بعض ملکوں منجملہ مصر کو قیمت ادا  کرنی پڑی ہے اور اس حوالے سے ہم نے اپنے یمنی دوستوں سے گفتگو بھی کی ہے، لیکن انصاراللہ یمن   آزاد اور خومختارہے، اس کی اپنی پالیسی ہے اوراس کے لیڈران اپنے فیصلے خود کرتے ہیں اور ان پر عمل بھی خود ہی کرتے ہیں۔   

 سید عباس عرا‍قچی نے کہا کہ ہم یمن کے عوام کی جانب سے غزہ کے عوام کا ساتھ دیئے جانے کی حمایت  کرتے ہیں اور انصاراللہ یمن کے ساتھ ہمارے دوستانہ روابط ہیں، لیکن ان کے فیصلوں میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مصر اس وقت جنگ بندی کے لئے جو کوششیں کررہا ہے، وہ جلد از جلد نتیجہ بخش ہوں گی اور یہ بات بحیرہ احمر میں بھی لڑائی بند ہونے پر منتج ہوگی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .