سب کے لیے ترقی کا امکان نئے عالمی نظام کی خصوصیت ہوگی، سیکریٹری سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل

ماسکو- ارنا- سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان نے کہا ہے کہ دنیا کو ایک نئے نظام کے قیام کی ضرورت ہے جس کی بنیاد تمام ممالک اور تمام لوگوں کی ترقی کے امکان پر ہو۔

یہ بات انہوں نے اعلیٰ سیکورٹی حکام کے 13ویں بین الاقوامی اجلاس کے اختتام پر ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی نظام کی نا کامی واضح ہو چکی ہے اور یہ میکانزم برسوں سے تسلط پسند حکومتوں کے لیے ایک  ہتھکنڈہ بنا ہوا ہے۔

علی اکبر احمدیان نے کہا کہ تسلط پسند طاقتیں عالمی نظام کو موثر طریقے سے کام کرنے نہیں دیتیں اور غزہ کی 19 ماہ کی صورتحال اس کی واضح مثال ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ عالمی نظام ا گر موثر ہوتا ہے یہ صورتحال ہرگز پیش نہ آتی۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی نظام کی ناکامی پوری طرح ثابت ہوچکی ہے اور دنیا ایک نئے نظام کی ضرورت محسوس کر رہی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے ادارے نئے عالمی نظام کی تشکیل کا راستہ ہموار کر سکتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .