ایرانی سفیر: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں طلبہ کی بس پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد (ارنا) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے صوبہ بلوچستان میں طلبہ کی بس پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

رضا امیری مقدم نے ایک پیغام میں کہا کہ ہم آج بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے گھناؤنے اور بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد معصوم بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی سفیر نے پاکستان کی حکومت اور عوام بالخصوص ان خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جنہوں نے اے دہشتگردانہ واقعہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .