ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ عقلمندی پر مبنی اور ان دو ممالک کی قیادت کے ذمہ دارانہ اور گہری سوچ کی علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین حالات جلد از جلد معمول پر آجائیں۔
قابل ذکر ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین کشیدگی میں مسلسل اضافے کے بعد، فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق حاصل کیا۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیم جئے شنکر نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے فائربندی اور فوجی اقدامات کو روکنے پر مفاہمت حاصل کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہرطرح کی دہشت گردی کے سامنے ہندوستان کا موقف ٹھوس ہے اور نئی دہلی کی یہ پالیسی اٹل ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے اس جنگ بندی کے بارے میں کہا ہے کہ فائربندی مکمل طور پر نافذ ہوگی نہ کہ عارضی طور پر۔ انہوں نے کہا کہ 30 ممالک نے اس جنگ بندی میں کردار ادا کیا ہے۔
اس سے قبل انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا تھا کہ پاکستان اپنے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کو نظرانداز کیے بغیر، علاقائی امن و سلامتی کے لیے کوشاں رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ