سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف: کوئی بھی نقطہ جہاں سے حملہ شروع ہوتا ہے، ہمارے حملے کا ہدف ہو گا

تہران (ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے سپاہ کی بحریہ کے زیر زمین ڈرون ہینگروں میں سے ایک کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کا کوئی بھی نقطہ جو ہم پر حملے کا ذریعہ بنے گا، وہ ہمارے لیے حملے کا حدف ہوگا۔

سلامی نے کہا کہ ایرانی قوم آج جو کچھ دیکھ رہی ہے وہ آئی آر جی سی نیوی کی زبردست ڈرون صلاحیت کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موجود ڈرونز دنیا کی جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجیز پر مشتمل ہیں، جو ہمارے کمانڈروں کو ہر قسم کے حملوں کا مناسب جواب دینے کے قابل بناتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .