پوتین اور سلطان عمان کی ملاقات؛ ایران کے ایٹمی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی

ماسکو/ ارنا- بین الاقوامی امور میں پوتین کے اسسٹینٹ یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ عمان کے بادشاہ نے جو روس کے دورے پر ہیں، منگل کے روز ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔

قابل ذکر ہے کہ مسقط اور ماسکو کے سیاسی تعلقات برقرار ہونے کے بعد، اسے سلطان عمان کا پہلا دورہ روس قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یوری اوشاکوف نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ دونوں سربراہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں گفتگو کی ہے

انہوں نے کہا کہ اس دوران ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا جائزہ لیا گیا اور اب مذاکرات کے نتیجے کا انتظار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ روس، ایران سے اس موضوع پر مسلسل رابطے میں ہے اور ضرورت پڑنے پر تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بھی ایران اور امریکہ کے مذاکرات میں عمان کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے مذاکرات سے ان کے بقول مغربی ایشیا میں جنگ کا خطرہ کافی کم ہوجائے گا۔

دوسری جانب پوتین کے اسسٹینٹ نے بتایا ہے کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی بھی اس ہفتے ماسکو کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ایلچی اس سے قبل یوکرین کے موضوع پر دوبار ماسکو اور ایک بار سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ کرچکے ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .