ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت

تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان نے خطے کی صورتحال بلخصوص شام کے حوالے سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔

اس گفتگو میں دونوں وزراء نے شام کی آزادی، ارضی سالمیت کے تحفظ، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور شام پر صیہونی حکومت کے زمینی اور فضائی حملوں کی مذمت کی۔

اس گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان نے علاقائی امن و استحکام کے تحفظ اور موجودہ حساس حالات میں خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کی فضا کو متاثر کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کی اہمیت پر اتفاق رائے کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .