اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شام کے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا: "دہشت گرد تکفیری گروہوں کی نئی حرکتیں امریکہ اور ناجائز صیہونی حکومت کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔"
انہوں نے زور دیا ہے کہ شام کے پڑوسیوں کو ہوشیار رہنا چاہیے اور ان کے جال میں نہیں پھنسنا چاہیے۔
اسپیکر نے لکھا : اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی فرنٹ، صیہونی حکومت کو شکست دینے کے بعد نئی سازش کے مقابلے میں بھی شام کی حکومت و قوم کی حمایت کرے گا۔
آپ کا تبصرہ