فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، صیہونیوں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین بار بے گناہ فلسطینیوں پر غزہ میں حملہ کرکے 23 فلسطینیوں کو شہید اور 39 کو زخمی کردیا۔
باضابطہ اعداد و شمار کے مطابق، غزہ پٹی میں اب تک 45 ہزار 361 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 7 ہزار 803 شہری زخمی اور معذور ہوچکے ہیں۔
عینی شاہدوں کے مطابق، صیہونی فوجی ہر بار قتل عام کرنے کے بعد، امدادی ٹیموں کی سرگرمیوں میں بھی رکاوٹ کھڑی کرتے ہیں اور زخمیوں کو طبی مراکز تک لے جانے کی اجازت نہیں دیتے۔
صیہونی اخبار ہاآرتص کی رپورٹ کے مطابق، غاصب فوج نے فلسطینیوں کے قتل عام کو ایک کھیل بنایا ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ