ارنا کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے غزہ اور لبنان کی حمایت میں دارالحکومت صنعا میں عوامی ریلی میں اس حولے سے ایک فوجی بیان پڑھ کر سنایا ۔
انھوں نے کہا کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے فلسطین 2 نوعیت کے سپر سونک میزائل سے صیہونی حکومت کی نواتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔
بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا کہ یہ حملہ کامیاب رہا ہے اور میزائل نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ اور لبنان پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی اور اسٹریٹیجک مراکز پر یمنی افواج کے حملے بھی جاری رہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ یمنی افواج کے حملے صرف اسی وقت بند ہوں گے جب لبنان اور غزہ پر صیہونی غاصبوں کے حملے بند ہو جائيں اور غزہ کا ظالمانہ محاصرہ ختم کردیا جائے۔
آپ کا تبصرہ