لبنان پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک 110 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت

تہران- ارنا- حزب اللہ کے آپریشنز روم نے جنوبی محاذ پر جاری جنگ کے بارے میں اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یکم اکتوبر 2024 کو لبنان پر زمینی حملے کے آغاز سے لے کر اب تک 110 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ اس عرصے کے دوران 1500 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق لبنان پر صیہونی حکومت کی زمینی جارحیت کے خلاف 12 نومبر 2024 کو دوسرے مرحلے کے آغاز سے اب تک 18 صیہونی فوجی ہلاک اور 32 زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

اسلامی مزاحمتی آپریشنز روم کے اعلان کے مطابق لبنان پر زمینی جارحیت کے آغاز سے اب تک 48 مرکاوا ٹینک، 9 فوجی بلڈوزر، دو فوجی گاڑیاں، دو بکتر بند گاڑیاں تباہ کی جاچکی ہیں۔

اس دوران  حزب اللہ کے جوانوں نے صیہونی حکومت کے 6 ہرمیس 450 ڈرون، دو ہرمیس 900 ڈرون اور ایک کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .