امریکی پابندیاں اسرائیلی جرائم کی حمایت کا ثبوت ہیں، حماس

تہران(IRNA) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں امریکی محکمہ خزانہ کی پابندیوں کو صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت میں ایک اور قدم قرار دیا ہے۔

تحریک حماس نے  ایک بیان میں امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے مزاحمتی رہنماؤں پر پابندیوں اور فلسطینی عوام کی قانونی مزاحمت کو دہشت گردی قرار دیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا ہے کہ امریکہ تاریخ کی بدترین نسل کشی اور گھناونے ترین جنگی جرائم کا اراتکاب کرنے والی اسرائیلی فوج اور اس کے اہلکاروں پر پابندیاں لگانے سے گریزاں ہے جبکہ فلسطینی عوام کی جائز اور قانونی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے پر تلا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے، حماس کے بعض رہنماؤں کے خلاف پابندیاں عائد کردی ہیں جو اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کی جائز اور قانونی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد سے یہ نویں بار ہے کہ امریکہ نے حماس اور اس کے حامیوں پر براہ راست پابندیاں عائد کی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .