ایران کے وزیر انصاف امین حسین رحیمی نے بتایا کہ ہر سال متعدد ایرانی بچے جو کینسر، تھیلیسیمیا یا بٹرفلائی کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں، وہ غیر منصفانہ پابندیوں کی وجہ سے دوائی نہ ملنے کے سبب فوت ہو جاتے ہیں۔
امین حسین رحیمی، جو بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے کولمبیا گئے تھے، نے کانفرنس کے موقع پر بچوں پر تشدد کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ نجات مولا مجید سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایران کے وزیر انصاف نے بچوں کے خلاف مختلف قسم کے تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا جن میں سے سب سے زیادہ گھناؤنا جرم غزہ اور لبنان کے بچوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے ہیں اور کہا کہ ایران اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات کی مذمت کرتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کی کوششوں سے جلد از جلد اس ظلم کو روکنا چاہیے اور بین الاقوامی سطح پر ان جرائم کے مرتکب افراد کو سزا دینی چاہیے۔
یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر عبدی کے ساتھ ملاقات میں ایرانی وزیر انصاف نے بچوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے دو طرفہ اور بین الاقوامی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور لبنان پر جعلی اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے قتل عام، بے گھر ہونے اور درجنوں بچوں اور خواتین کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ خطے میں ایک مشترکہ خصوصی امدادی فنڈ قائم کیا جائے جو یونیسیف کیساتھ ملکر متاثرین کی تکالیف کو کم کرنے میں مدد کرے۔
آپ کا تبصرہ