IRNA کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، سید عباس عراقچی اور انکے ہمراہ وفد کے ارکان نے آج شام اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاوس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، نائب وزیر خارجہ اور وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ بھی موجود تھے۔
فریقین نے ایران اور پاکستان کے درمیان وسیع تر تعلقات، مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت سمیت غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کے تسلسل پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق، عراقچی نے اپنی پہلی ورکنگ میٹنگ میں پاکستان آرمی چیف سے ملاقات کی، پھر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
آپ کا تبصرہ