غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی نسل کشی روکنے پر تاکید، ایران اور ترکیہ

تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک پیغام میں رجب طیب اردوغان کے ساتھ سید عباس عراقچی کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے صدر کے ساتھ ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کو روکنے پر زور دیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے X سوشل نیٹ ورک (سابقہ ​​ٹویٹر) پر لکھا کہ ترک صدر اردوغان کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں ایران اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور ترکیہ خطے اور عالم اسلام کے دو بڑے اور بااثر پڑوسیوں کی حیثیت سے خطے کی سلامتی و استحکام اور صیہونی حکومت کی سرحدی جارحیتوں اور جرائم سے لاحق سنگین خطرات کے بارے میں فوری بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت پر متفق ہیں اور بے گناہوں کو قتل کرنے، جنگ کو روکنے اور غزہ و لبنان میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کو روکنے پر زور دیتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .